فیفا ورلڈ کپ:سپین اور بیلجیئم کی کوارٹر فائنل میں انٹری؛ پرتگال، امریکا باہر

فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں سپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کا فیصلہ انجری ٹائم میں ہوا، جب سپین کے مائیکل میرینو نے واحد اور فیصلہ کن گول سکور کیا۔ شکست کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم کو فتح دلانے اور اپنے ممکنہ آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنانے میں ناکام رہے۔
دوسری جانب سیئٹل میں کھیلے گئے ایک اور پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے مشترکہ میزبان امریکا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
اس نتیجے کے بعد ورلڈ کپ کے تینوں مشترکہ میزبان، امریکا، کینیڈا اور میکسیکو، ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہو چکے ہیں، جبکہ بیلجیئم نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔
پاکستان لیبیا کے متحارب فریقوں میں ثالثی کردار ادا کر رہا ہے: برطانیہ
علاوہ ازیں 10 جولائی کو کوارٹر فائنل میں سپین اور بیلجیئم کی مضبوط ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جہاں سیمی فائنل میں رسائی کے لیے ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
