یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کےحوالے سے تجاویز طلب کرلیں ہیں جب کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کےلیے 50 ارب کی سبسڈی بھی بند کر دی ہے۔
وزیر اعظم نےکہا کہ 2 ہفتے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بندکرنے سےمتعلق تجاویز دی جائیں، وزیر اعظم نے حکم دیاکہ یوٹیلیٹی اسٹور پر سبسڈی کےبجائے غریب عوام کو کیش ریلیف کی تجاویز تیار کی جائیں
پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظرانداز کیاجارہا ہے ، پیپلز پارٹی کا شکوہ
واضح رہےکہ 16 اگست کو وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پرانتظامی اخراجات کو کم کرنے اور ریاستی مشینری کو ہموار کرنےکی غرض سےوفاقی حکومت نے 5 وزارتوں کے28 محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔