ڈیمنشیا کے مرض میں زیتون کا تیل آبِ حیات کا کام کرسکتا ہے،ماہرین

90،000 سے زائد افراد پر کی گئی تحقیق حفظانِ صحت کے پیشہ وَر افراد کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ذیمنشیا کے مریضوں میں زیتون کے تیل کا استعمال 3 دہائیوں تک مرنے کا امکان کم کردیتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جو لوگ روزانہ ایک چمچ زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں، ان میں ڈیمنشیا سے مرنے کے امکانات 28 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔
تحقیق کے نتائج بوسٹن میں امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے گئے جس میں کہا گیا کہ روز مرہ کی خوراک میں ایک چھوٹی اور معمولی سی تبدیلی بھی بہت بڑا فرق لاسکتی ہے اور اس کی ایک مثال زیتون کا تیل ہے جس کو روزانہ اگر اپنی خوراک میں شامل کیا جائے تو ڈیمنشیا کے مرض میں موت کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
