بلوچستان:سیلاب سے تباہی، پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفان بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ زیارت شاہراہ ڈوب گئی، پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈیم ٹوٹ گیا۔
کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر ڈوب گئی اور گاڑیاں پھنس گئی ہیں جس کے باعث زیارت آنے جانے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
لینڈسلائیڈنگ سے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر بھی آمدورفت معطل ہوگئی اور چپرلیٹ کے مقام پر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، اس کے علاوہ پاک افغان سرحدی علاقے بادینی اور شملزئی میں ڈیم ٹوٹ گیا جس سے سیلابی ریلے افغانستان میں داخل ہوگئے اور پاک افغان بارڈر باب دوستی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا۔
ادھر چمن میں پھنسے 200 سے زائد افغان شہری مہمان خانوں میں منتقل کر دییے گئے ہیں، موسم کی خرابی کے باعث پاکستان

 

نیب کے متنازعہ چیئرمین جاوید اقبال کا مستقبل کیا ہے؟

اور ایران کے درمیان ریلوے اور سڑک کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
علاوہ ازیں سندھ کو بلوچستان سے ملانے والی خضدار شہداد کوٹ ایم ایٹ قومی شاہراہ بند جبکہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے آشیانے برباد کر دیئے۔

Back to top button