ذیابیطس کے مریضوں کیلئے کون کی ورزش بہتر ہے،ماہرین نے بتادیا

جب ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں شوگر کی سطح متوازن رکھنے کی بات آتی ہے تو محققین کا کہنا ہے کہ دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے زیادہ فائدہ مند ہے۔
ذیابیطس کیئر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بریگھم اینڈ ویمنز اسپتال اور جوسلن ذیابیطس سینٹر کے محققین نے ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کا مطالعہ کیا اور پایا کہ جو مریض دن کے نصف حصے یعنی دوپہر میں ورزش کرتے تھے، 1 سال کے بعد اُن کے خون میں شوگر کی متوازن مقدار زیادہ بہتر دیکھی گئی
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے اُن لوگوں میں شوگر کی سطح کا انتظام زیادہ ضروری ہے جنہیں دل، گردے اور بینائی کی خرابی کے بڑھتے خطرات کا سامنا ہے۔
