48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کردی
مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نےحکومت کی اتحادی جماعتوں کو 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد کے قائدین کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔
باخبر ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی ہےکہ سپریم کورٹ سے استدعا کی جائےکہ اس ریفرنس کو فل کورٹ سنے، نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرکے ایجنڈے پر عدم استحکام پیدا کرنے والوں سےکوئی رعایت نہ برتی جائے، عمران خان سی پیک کو رول بیک اور کشمیرکا سودا کرنے میں بھی براہ راست ملوث ہے۔
اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤنےکہا کہ اتحادی حکومت کو اب کارکردگی دکھانا ہوگی،حکومت کو مہنگائی کے جن کو ہر صورت قابو کرنا ہوگا۔
حکمران اتحاد نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ اتحادی جماعتیں ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف مل کر جلسےکریں گی، ایم کیو ایم کراچی میں اور پیپلز پارٹی حیدر آباد اورسکھر میں جلسے کرےگی۔
بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول سکھ گلوکار کیسے قتل ہوا؟
ذرائع کے مطابق جے یو آئی پشاورمیں پختونخوامیپ اوربی این پی مینگل کوئٹہ میں جلسہ کریں گی، مسلم لیگ ن لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں جلسے کرےگی، جلسوں میں اتحادی جماعتوں کی تمام قیادت شریک ہوگی۔
