ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر معمولی کم ہوئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روزانٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے اضافے کے ساتھ 227 روپے 93 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے کے ساتھ 238 روپے پر فروخت ہوا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں 100 انڈیکس 43 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 758 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

چکن مسلسل مہنگا ہونے کا سویابین سے کیا تعلق ہے؟

Back to top button