امریکی ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید چار روپے کی کمی ہو گئی ہے۔جمعے کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 261 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 263 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے،

کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو کاروبار کے ابتدائی اوقات میں روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھی جا رہی ہے، ایک امریکی ڈالر جو اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو 256 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا، آج 260 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 255 روپے سے بڑھ کر 260 روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

معاشی امور کے ماہر سمیع اللہ طارق نے اردو نیوز کو بتایا کہ ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی دیکھا جا رہا ہے، ڈالر سے کیپ ہٹنے کے بعد تیزی سے ڈالر اوپر جا رہا ہے۔ آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں اب تک چار سے پانچ روپے کا اضافہ دیکھا جا چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ملکی قرضوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

شرح سود بڑھنے سے مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ 

 

 

Back to top button