انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے کا ہو گیا

ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید 1 روپے 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 288 روپے 75 پیسے پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 289 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہو کر 290 روپے کا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 71 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 349 پر آ گیا۔

خیبر،سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Back to top button