ڈونلڈٹرمپ نے فیلڈمارشل عاصم منیرکوبااثرشخصیت قرار دیدیا

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بااثرشخصیت قرار دے دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے ملک کی ایک بااثر شخصیت ہیں اور انہوں نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کابینہ سے آج ملاقات ہوگی۔ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ہوگی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات علاقائی وعالمی استحکام میں کلیدی شراکت دار کے طورپرپاکستان کی عسکری قیادت پربڑھتے اعتماد کی عکاس ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے پہلے وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا گیا اور یہ امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے۔