سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا: ایف بی آئی

امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی پر فائرنگ نہیں بلکہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔
پنسلوینیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ایک حملہ آور اور 2 شخص ہلاک ہوئے ہیں، حملہ آور کی عمر 20 سال تھی۔ مشتبہ شخص کا ڈی این اے کررہے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے فوری جواب دیا، جائے وقوع پر بدستور تحقیقات جاری ہیں، ٹرمپ پر حملے کے بعد اب وہاں کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں کسی پولیس والے پر فائرنگ نہیں کی گئی، ہماری تمام ایجنسی سیکریٹ سروس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں، ہم سیکریٹ سروس کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔
سابق امریکی صدر کی انتخابی ریلی پر فائرنگ، ٹرمپ زخمی
ایف بی آئی حکام نے کہا کہ اس واقعہ کی فوٹوز اور ویڈیوز انتہائی مددگار ہوں گی، جب حملہ آور کی شناخت ہوجائے گی تو جس کے بھی پاس اس شوٹر کے حوالے سے معلومات ہوں گی وہ ہمارے لیے اس حملےکا مقصد کا پتا لگانے کے لیے کار آمد ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ ہم اس بات کو رد نہیں کر رہے ہیں کہ یہ کسی ایک شخص کا کام تھا لہذا ہم کسی بھی اضافی انفارمیشن کو دیکھیں گے جو ہمیں اس حملے میں ملوث کسی اور فرد کی طرف لے جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد ہماری توجہ سابق صدر کو باحفاظت اس جگہ سے نکالنے اور دوسرے متاثرہ افراد کی معاونت کرنے پر تھا، ہم جائے وقوعہ کو جلد از جلد سیکیور کرنا چاہتے تھے، ابھی ہمارے ترجیح حملے کے مقصد اور اس میں ملوث افراد دیگر کی نشاندہی کرنا ہے۔
