پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے:شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بے یقینی پھیلانے اور عدم استحکام سے دوچار کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سینیٹ میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئےوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کو حکومت، ریاستی اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف منظم مہم کو ناکام بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے ایوان بالا کو تمام منتخب ایوانوں کی جمہوری اقدار اور باوقار ماحول کے لیے رہنمائی کرنی چاہیے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا: ایف بی آئی

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت کی اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی عمل میں ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے، اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے ہیں، ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلا ک کر دیاہے۔

Back to top button