کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد، گلزار ہجری، یونیورسٹی روڈ اور اس کےاطراف کےعلاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کا سرپلس بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کی وجہ سےآرہے ہیں اور یہ جھٹکے کب تک جاری رہ سکتے ہیں یہ بتانا ناممکن ہے۔
انہوں نےکہا کہ 2009 میں بھی لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہوئی تھی، اس وقت 2 ماہ سے زائد تک معمولی شدت کے زلزلے ریکارڈ ہوئے تھے۔