ایران پر حملوں کے لیے امریکا نے اسرائیل کو انٹیلی جنس فراہم کی:ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے ایران پر حملوں کو اسرائیل کی جانب سے ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملوں کے لیےامریکا نےاسرائیل کو انٹیلی جنس فراہم کی، امریکا ان جرائم میں معاونت اور اس کی اجازت دے کر نتائج کا مکمل ذمہ دار ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی حملے کا شکار ایران سےتحمل کا مطالبہ غیر منصفانہ ہے، اسرائیل نے معاشی اورتوانائی انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا تو فوری ردعمل دیں گے۔
اگر ایران نےکسی امریکی شہری یا اڈوں کو نشانہ بنایا تو نتائج سنگین ہونگے : امریکا نے خبردار کر دیا
ایران نےعالمی برادری کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے معاشی اورتوانائی انفرا اسٹرکچر پرحملہ کیا توفوری ردعمل دیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی مندوب نے کہا کہ انٹیلی جنس تھی کہ چند دنوں میں ایران جوہری بموں کیلئے مواد تیار کر لے گا، ہم نے مسئلے کےحل کیلئے سفارتکاری کا انتظارکیا، ایران پر حملہ اپنے تحفظ کیلئےتن تنہا کیا۔