اگر ایران نےکسی امریکی شہری یا اڈوں کو نشانہ بنایا تو نتائج سنگین ہونگے : امریکا نے خبردار کر دیا

امریکا نے خبر دار کیا ہےکہ ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا  ہوں گے۔

امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیان میں کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے ۔ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کے لیےکوششیں جاری رکھیں گے۔

امریکا نےخبر دار کیا کہ  ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگربنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

امریکا نےکہا کہ ایرانی قیادت کا اس وقت مذاکرات کرنا دانشمندانہ ہوگا،امریکا کو اسرائیلی حملوں کی اطلاع پہلے دے دی گئی تھی، لیکن امریکا حملوں میں ملوث نہیں۔

ٹرمپ کا ایران کو پھر ایٹمی ڈیل کا مشورہ :

امریکی صدر ٹرمپ  نے ایران کو ایک بار پھر ایٹمی صلاحیت پر ڈیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

صدرٹرمپ سوشل میڈیا پر ایران کو تنبیہ کے ساتھ پیغام  میں کہا کہ انہوں نے ایران کو ڈیل کےلیے  60 روز کا الٹی میٹم دیا تھا ، جمعے کو 61 واں دن تھا ، ایرانی حکومت ڈیل کے بہت قریب بھی پہنچی ، مگر وہ ڈیل نہ کرسکے۔

ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیے

 

ٹرمپ نےکہا کہ انہوں نے ایران کو بتا دیا تھا کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو جو ہوگا وہ ان کے اندازوں سےبدترہوگا، انہیں بتایا تھا کہ دنیا کا ہول ناک ترین اسلحہ امریکا بناتا اور اسرائیل کو دیتا ہے،اسرائیل کو اس اسلحے کا استعمال بھی معلوم ہے ۔

امریکی صدر نےکہا کہ کچھ ایرانی رہنماؤں نے دلیری کی بات کی ، لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ کیا ہونے والا ہے ، اب وہ سب انتقال کر چکے اورمعاملات پہلے سے بدتر ہونے والے ہیں۔

ٹرمپ نےتنبیہ کی کہ جس اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے وہ اس سے بھی زیادہ سفاکانہ ہوگا ،اس سے پہلے کہ کچھ باقی نہ بچے ایران کو لازمی ڈیل کرنا ہوگی ، خدا آپ سب کی حفاظت کرے ۔

Back to top button