پشین میں زلزلے کے جھٹکے ، شہری خوفزدہ

بلوچستان کے علاقے پشین میں 4.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف پھیل گیا۔
پشین میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلےکا مرکز پشین سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا، جب کہ گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
اطلاعات کےمطابق فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تاہم، زلزلے کےجھٹکوں سے پشین کے شہری خوفزدہ ہوگئے، بعض علاقوں میں لوگ گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔
اگلے 5 برسوں میں پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا : فیلڈ مارشل عاصم منیر
گزشتہ روز کراچی کےمختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق پہلے زلزلے کی شدت 2.5 اور دوسرے زلزلے کی شدت 2.6 تھی اور ان کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے اطراف 40 کلو میٹرزیرِ زمین تھا، زلزلوں کے جھٹکوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں سے نکل آئے۔
واضح رہےکہ یکم جون سے کراچی میں شروع ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد اب 42 ہوچکی ہے۔