معیشت کی بحالی سیاسی استحکام سےجڑی ہے،وزیراعظم

 وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہےکہ معاشی بحالی سیاسی استحکام سےجڑی ہے ، سیاسی انتشار کا مطلب عوام کو ریلیف دینےکےعمل کو متاثر کرنا ہے۔

وزیراعظم محمدشہبازشریف کاملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پربیان سامنے آگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہےکہ عوام نےسیاسی استحکام کی مضبوطی میں کردار ادا کرکے معاشی ترقی کی حمایت کی ہے۔سیاسی استحکام کےلئےقوم کااتحاد پاکستان کے روشن معاشی مستقبل اور مہنگائی سےنجات کی ضمانت ثابت ہوگا۔انتشاری سیاست مسترد کرکےعوام نےمعاشی پالیسیوں میں بہتری کوترجیح دی ہے،عوام مہنگائی میں کمی،اپنےمسائل کاحل اورمعاشی بہتری چاہتےہیں۔

شہباز شریف نےکہا کہ جلسوں کےلئےمیدان بھرنےکی کوشش کرنےکی بجائےعوام کی معاشی حالت بہتربنانے کی ضرورت ہے۔جلسے2028 میں کریں گے۔ابھی عوام سے کئے گئےوعدےپورےکرنےکےلئےمحنت کرنےکا وقت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی چیلنج ،دہشت گردی سےنمٹنے کیلئے قوم ، سیاسی جماعتوں، اداروں اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، سیاسی افراتفری میں قوم اور ملک کو بہت وقت ضائع ہوچکاہے، مزیدوقت ضائع کرناملک وقوم کےمفاد میں نہیں، وفاقی تمام صوبوں کےساتھ مل کر عوامی مسائل کےحل، مہنگائی میں کمی، مساوی ترقی کے لئے بھرپورساتھ دینے کی پالیسی پر کاربند رہےگا۔

 صیہونی لابی عمران خان کودوبارہ مسلط کرناچاہتی ہے،احسن اقبال

شہبازشریف نےمزید کہاکہ اللہ تعالی کاشکرہےکہ مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں واپس آئی ہے، معاشی حالات بہتر ہورہےہیں۔برآمدات میں اضافہ، روپے کا مستحکم ہونا، ترسیلات میں اضافہ، شرح سود کا کم ہونا،یہ سب معاشی ترقی کےواضح ثبوت ہیں، ہم سب کااصل ہدف یہ ہونا چاہیےکہ یہ آئی ایم ایف کاآخری پروگرام ہو، یہ ہوگی اصل کامیابی۔انہوں نےمزید کہا کہ گالی، گولی،انتشاراور فساد سے معیشت بہترہوگی نہ معاشرت، ہرصوبہ،ہر ادارہ عوام کےمسائل کےحل میں اپنا کردار ادا کرے۔

Back to top button