صیہونی لابی عمران خان کودوبارہ مسلط کرناچاہتی ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیراحسن اقبال کاکہناہےکہ اب کوئی پاکستانی بھول نہیں سکتا کہ عمران خان پروجیکٹ کاماسٹرمائنڈ کون ہے۔صیہونی لابی عمران خان کوپاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش میں ہے۔
مسلم لیگ ن کےسیکرٹری جنرل اوروفاقی وزیراحسن اقبال کاظفروال میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہنا تھا کہ جےیوآئی(ف)کےسربراہ مولانا فضل الرحمان سےسنا تھا کہ عمران خان اسرائیلی لابی کاایجنڈاہے۔اب کوئی پاکستانی بھول نہیں سکتا کہ عمران خان پروجیکٹ کا ماسٹر مائنڈ کون ہے۔صیہونی لابی عمران خان کو پاکستان پردوبارہ مسلط کرنےکی کوشش میں ہے۔عمران خان نےلوگوں کواسلامی ٹچ دےکراپنا تشخص بنایاجس کامقصد پاکستان اسرائیل تعلقات بناناہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھایہ تیسرامضمون ہےجو عمران خان کی حمایت میں شائع ہوا ہے۔گولڈ اسمتھ سے عمران خان کارشتہ بہت مضبوط ہے۔عمران خان نے پاکستانیوں سےتعلق توڑکرگولڈاسمتھ خاندان سےتعلق جوڑا، عمران خان نےمہم چلائی صادق خان کومیئر لندن کیلئےووٹ نہ دیاجائے۔
وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سےزہرلوگوں کےذہن میں اتاراجارہاہے۔ شہریوں کااعتماد ختم ہوجائےتوریاست اندرونی طور پرکھوکھلی ہوجاتی ہے۔ایک طرف بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مجھےامریکانےسازش کرکےنکالا،دوسری طرف امریکا میں کانگریس کی حمایت میں قراردادپاس کراتےہیں۔ہم نےمولانا فضل الرحمان سے سنا تھا ۔عمران خان اسرائیلی لابی کاایجنڈا ہے۔
معیشت کی بحالی سیاسی استحکام سےجڑی ہے،وزیراعظم
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھاآج پاکستان کی معیشت اُٹھ رہی ہےاورمہنگائی کم ہو رہی ہے۔ہمارےمعاشی اعشاریےاوپرجارہےہیں۔اسٹاک مارکیٹ بہترہو رہی ہے۔عمران خان کےجلسےجلوس اوردھرنےسی پیک کوسبوتاژ کرنےکی کوشش ہے۔
