کرکٹ کی بہتری کیلئےکوچز،سینئرکھلاڑیوں،بورڈ حکام کااجلاس کل ہوگا

کرکٹ کوبلندیوں پرلےجانےکےلیےپی سی بی کی جانب سےنئی حکمت عملی بنانےکے لیےکوچز،سنیئر پلیئرزاوربورڈحکام کااجلاس کل ہوگا۔
چیرمین پی سی بی محسن نقوی،ہیڈ کوچزگیری کرسٹن اورجیسن گلیسپی کےساتھ بابر اعظم اورشان مسعودسمیت9ایلیٹ پلیئرزکاکنیکشن کیمپ کل لاہور میں ہوگا۔
پی سی بی کابتاناہےکہ کیمپ کامقصدپاکستان کرکٹ کےمستقبل کےلیےواضح وژن قائم کرنا ہےاوراس کنیکشن کیمپ میں پاکستان وائٹ بال کپتان بابراعظم،ریڈ بال کپتان شان مسعود،فخر زمان،محمد رضوان،صائم ایوب،سلمان علی آغا،سعود شکیل،شاداب خان اورشاہین شاہ آفریدی سمیت9ایلیٹ کرکٹرزکل میٹنگ میں شریک ہونگے۔
چیئرمین کرکٹ بورڈمحسن نقوی کا کہناہےکہ یہ پاکستان کرکٹ کونئی شکل دینے کےلیےجاری سفر کا پہلا قدم ہےاورکنیکشن کیمپ پاکستان کرکٹ کواسکی سابقہ شان میں بحال کرنےکےلیےاہم ہے۔
ریڈ بال کپتان شان مسعود کا کہناہےکہ یہ بات چیت ہمیں مستقبل کےلیےایک مضبوط راستہ طےکرنےمیں مدد کرےگی۔
ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی نےاس حوالے سےکہا کہ ہم سب ایک ہی مقصد کی طرف کوشاں ہیں اوروہ پاکستان کرکٹ کامعیاربلند کرنااورجیتنےکاکلچرپیدا کرنا ہے۔
پی سی بی نے ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کےلیے اشتہار جاری کردیا
کیمپ کےحوالے سےوائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نےکہا کہ ہم وائٹ بال کرکٹ میں اپنے نقطہ نظرکوبہتربنانےپرتوجہ مرکوز کریں گےتاکہ بین الاقوامی مقابلوں کےاعلیٰ درجےکےمعیارات کوپورا کیا جاسکے۔
