پنجاب بھر میں بی اے تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان

نے

پنجاب حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ تعلیمی میدان میں احسن اقدام سامنے آیا ہے، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے صوبے بھر میں بی اے تک تعلیم کو مفت کر دیا ہے۔لاہور کے شاہی قلعہ میں یوم آزادی کی تقریب میں قومی پرچم لہرانے کے بعد پرویز الٰہی نے کہا کہ انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے گزشتہ دور میں میٹرک تک تعلیم مفت کرائی تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسلح افواج اور پولیس کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنے ملک کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعریف کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے ریمارکس دیے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آرمی چیف کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر مذہب کے لوگ رہتے ہیں اور اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جن کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم نے علیحدہ وطن کے لیے سخت ترین مخالفت کا سامنا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کے لیے سب کو لگن اور تندہی سے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ یوم آزادی مناتے ہوئے شہدا کشمیر کو نہ بھولیں۔وزیراعلیٰ نے تقریب میں شرکت کرنے والے

سولر انرجی کی امپورٹ کی آڑ میں ڈالر سمگلنگ شروع

خصوصی بچوں کے لیے 3 لاکھ روپے، اسکاؤٹس کے لیے 2 لاکھ اور پولیس بینڈ کے لیے ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے علامہ اقبال کے مزار پر بھی حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر تقریب میں امریکا، چین، ترکی اور ایران کے قونصل جنرلز، صوبائی وزرا، بیوروکریٹس اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔

Back to top button