انڈوں سے حملے کا واقعہ سکرپٹڈ تھا : علیمہ خان

علیمہ خان نے انڈہ پھینکنے کے واقعے کو سکرپٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والوں کا مقصد واقعے کو پی ٹی آئی کے کارکنان سے جوڑنا تھا۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ سکرپٹڈ تھا۔حملہ کرنے والوں کا مقصد واقعے کو پی ٹی آئی کے کارکنان سے جوڑنا تھا۔
علیمہ خان نے کہا کہ جن دو خواتین نے مجھ پر اںڈا پھینکا انہیں پولیس نے بچایا۔پولیس نے پہلے دونوں خواتین کو حراست میں لینے کا بتایا تاہم بعد میں انہیں چھوڑ دیا۔پولیس نے یہ بھی بتایاکہ بدتمیزی کرنے کےلیے آپ کے پیچھے 4 بندے ہیں۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ کسی بھی ماں بیٹی پر اس طرح کا حملہ ہوگاتو کوئی برداشت نہیں کرےگا۔ہمارا معاشرہ اور دین اس طرح کے رویےکی اجازت نہیں دیتا، دو برسوں سے ہم جیل آ رہے ہیں لیکن کبھی اس طرح کا واقعہ نہیں ہوا تھا۔
پنجاب کے عوام سستی گندم اور آٹے کو کیوں ترسنے لگے؟
انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کو ماحول خراب کرنے کےلیے بھیجا جاتاہے،کل بھی ہمارے ساتھ اسی خاتون نے بدتمیزی کی کوشش کی جس نے انڈا پھینکا تھا،کل کسی نے جیل کےباہر ہمیں پتھر بھی مارے۔
