الیکشن ٹربیونل : مریم نواز کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست خارج

الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔
الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج رانا زاہد محمود نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 159 سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف دائر عذرداری کو مسترد کر دیا۔
ٹربیونل کےمطابق عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017 کے رول 144 کو پورا نہیں کیا گیا اور انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔بیان حلفی میں اوتھ کمشنرکی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں لہٰذا انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کےلیے پیش نہیں کیا جاسکتا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
