بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی

ملک بھر کے صارفین کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
نوٹی فکیشن کےمطابق جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔بجلی سستی کرنے کا اطلاق جون سے اگست 2026 کے 3 ماہ کےلیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا جب کہ اس فیصلے سے بجلی صارفین کو 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپےکا ریلیف ملے گا۔
