گھریلوصارفین کیلئےبجلی 52پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی

نیپرانے بجلی کے گھریلو صارفین کیلیے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے صارفین پر 12 ارب 66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ تین ماہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2026 کے بلوں پر ہوگا۔
نیپرا کے فیصلے کے تحت صارفین سے 52 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔
ترجمان نیپرا کے مطابق حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت مذکورہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکٹرک کے صارفین پر بھی انہی تین ماہ کے لیے ہوگا تاہم لائف لائن صارفین، پری پیڈ صارفین اور انکریمنٹل کنزیومپشن پیکیج کے تحت بل کیے جانے والے یونٹس کو اس اضافی چارج سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
