یورپی یونین کاپاک بھارت کشیدگی پرتشویش کااظہار

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاکہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی تشویشناک ہے،مصالحت کی کوشش کررہے ہیں۔

 یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نےصحافیوں کو بتایا کہ بھارت-پاکستان کی صورتحال بہت تشویشناک ہے۔یورپی یونین دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کی کوشش کر رہی ہے اور کشیدگی میں کمی کے لیے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے کشمیر پر میزائل داغے جس کے جواب میں پاکستان نے کہا کہ اس نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں اور جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔

Back to top button