جرمن چانسلرکا پاکستان اور بھارت کو صبروتحمل کامشورہ

جرمن چانسلر فریڈرش میرس کاپاک بھارت کشیدگی کاکہناہے کہ دونوں ممالک دانش مندی سے کام لیں۔
جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا کہ فرانس اور جرمنی، بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں پر انتہائی فکر مند ہیں، اور دونوں فریقوں سے دانشمندی سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ہم ان دو جوہری طاقتوں کے درمیان گزشتہ رات کی جھڑپوں پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔
جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اب پہلے سے کہیں زیادہ دانشمندی اور ٹھنڈے دماغ سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔