وی پی این کے زیادہ استعمال سے انٹرنیٹ کی رفتار میں خلل آیا : وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے انٹرنیٹ کو بند اور رفتار کم کرنےکی تردید کرتےہوئے کہاہے کہ وی پی این کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مسئلہ ہوا ۔
وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ترجیح ہے آئی ٹی میں زیادہ سےزیادہ سرمایہ کاری آئے،شہباز شریف نےنیشنل ڈیجیٹلائزیشن کمیشن بنانے کااعلان کیاہے، اسلام آباد اور کراچی میں آئی ٹی پارکس بنیں گے، گوگل اور میٹا سےبچوں کو سرٹیفیکیٹس دلوائیں گے۔
گلگت بلتستان : سیلاب سے تباہی، قراقرم ہائی وے متعدد مقامات پر بند
وزیر مملکت شزا فاطمہ نے کہاکہ کوئٹہ میں ایک بچے نےہیلمٹ بنایا جو کوئلے کی کان میں کام کرنے والوں کےلیے ہے، ایک بچے نےدستانے بنائے، ایک بچی نےڈرون بنایا، ایک ارب روپے سے برج اسٹارٹ پروگرام شروع کیا جارہا ہے، پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ قائم کیاجائے گا۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ دنوں انٹرنیٹ کو نہ بند کیانہ سلو کیا گیا بلکہ وی پی این کےزیادہ استعمال کی وجہ سے انٹرنیٹ پر دباؤ آیا، جب زیادہ لوگ لائیو انٹرنیٹ پرجاتے ہیں تو دباؤ بڑھتاہے، حکومت کو اندازہ ہے کہ انٹرنیٹ متاثر ہونے سےعوام غصے میں ہیں، کوشش ہےکہ لوگوں کو اب مزید انٹرنیٹ مسائل کاسامنا نہ ہو۔
