دھرنے کی ناکامی، پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نےاسلام آباد دھرنےکی ناکامی کےبعد سیاسی جماعتوں سےرابطےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں کو پی ٹی آئی کو ان کی جمہوری احتجاج کے حق سے محروم کرنے اور اسلام آباد دھرنے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےبراہ راست پرامن احتجاج کرنے والےافراد پر مبینہ فائرنگ سےآگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کےبانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی ،آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔

 

شیخ وقاص اکرم نے 7دسمبر کےاحتجاج کی کال کی تردید کردی

اس ضمن میں پختونخواملی عوامی پارٹی کےمرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارت وال نےجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت پی ٹی آئی کو احتجاج کرنے یا جلسہ کرنےکی اجازت نہیں دیتی تو پی ٹی آئی پختونخواکے پلیٹ فارم سےجلسہ کرسکتی ہے۔

ذرائع کےمطابق عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی میں اختلافات ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہےاور یہ بھی کہا گیا ہےکہ آئندہ پارٹی کے سیاسی معاملات میں غیرسیاسی اشخاص فیصلہ نہیں کریں گے۔

 

 

Back to top button