گنڈاپورنےخیبرپختونخوا کیلئےایف سی پلاٹونزمانگ لیں
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کےدرمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقے میں امن کے لیے وفاقی حکومت ایف سی کے پلاٹونز فراہم کرے۔
دورہ کوہاٹ میں کرم کےمعاملے پر قائم گرینڈ جرگے میں شرکت کے خطاب میں انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کوہدایت دی کہ جو بھی امن کو خراب کرے گا اس کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے۔
علی امین گنڈاپورںے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کے لیے تعینات ہے، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کرعلاقےمیں پائیدار امن کے لئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں، علاقے میں قائم تمام کے تمام مورچے بلا تفریق ختم کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کےدرمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقےمیں امن کےلئےوفاقی حکومت ایف سی کےپلاٹونز فراہم کرے، گرینڈ جرگہ مکمل امن کےقیام تک علاقےمیں رہے،صوبائی حکومت ہرممکن سپورٹ فراہم کرے گی، جو لوگ علاقےمیں امن خراب کر رہے ہیں مقامی کمیونٹی اس کی نشاندہی کرے۔
علی امین گنڈاپورکا مزید کہنا تھا کہ فریقین کےدرمیان نفرت کی فضا کوختم کرنے کےلئےمقامی عمائدین اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے ہدایت دی کہ علاقے میں لوگوں کے پاس موجود بھاری اسلحہ جمع کیا جائےجبکہ سرحدی علاقےکے لوگوں کے پاس موجود اسلحہ بھی امانتاً جمع کیاجائے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنےکہا کہ جو بھی ہتھیاراٹھائے گا وہ دہشت گردکہلائےگا،دہشت گردوں کا انجام جہنم ہے،علاقے کے عارضی طور پر بے گھر ہونےوالےافرادکےلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پرجاری کئے جائیں، صوبائی حکومت ان بے گھر افراد کی باعزت واپسی یقینی بنائےگی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ7 دسمبر کو دوبارہ اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے سامنے آنے والی خبر درست نہیں ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ دنوں سےفیک نیوز کا بازار گرم ہے، کہا گیا کہ پارٹی کا نیا چیئرمین بنا دیا گیا ہے اور سلمان اکرم راجہ کوعہدےسےہٹا دیا گیا، یہ خبریں غلط ہیں کیونکہ سلمان اکرم راجہ بھی بدستوراپنےعہدےپرکام کررہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ 7 دسمبر کو اسلام آباد دوبارہ احتجاج کے لیے آنے کی خبر درست نہیں، اسد قیصر نے7 دسمبر کو دوبارہ اسلام آباد جانے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ پارٹی کی سطح پر ہوا ہے۔