پنجاب میں 10اقسام کی 10 جعلی ادویات پکڑی گئیں

پنجاب کی مارکیٹس  سے10اقسام کی جعلی ادویات پکڑی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق جعلی ادویات کی نشاندہی پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے کی۔پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 10 ادویات کے 11 بیچز جعلی قرار دیئے ۔جعلی ادویات کے سیمپلز پنجاب ڈی ڈی سی نے ٹیسٹنگ کیلئے بھجوائے تھے۔

ڈریپ سے جعلی قرار شدہ ادویات کے 11 بیچز کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا۔مویشی، مرغیوں کے امراض کا پاوڈر ایموکس 500 کا ایک بیچ جعلی قرار،ایموکس پاوڈر لاہور کی کمپنی ایم ایس برانڈ سٹیشن ویتنام سے درآمد کرتی ہے۔

نیوٹری کیئر سیرپ ،اینٹی بائیوٹک کیپسول ویلوسیف 500 ایم جی کا ایک بیچ جعلی ہے۔پائیوڈن محلول 60 اور 450 ملی لیٹر کے دو بیچ جعلی ہیں۔

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

ڈریپ کےمطابق بیکٹیریل انفیکشن کے ٹینزو انجکشن کا ایک بیچ جعلی ہے۔امراض نسواں کی دوا ڈائیڈوون، ڈوپھاسٹون کے دو بیچ جعلی ہیں۔اینٹی بائیوٹک سیفسپان 400 ایم جی کیپسول ،سکون آور ٹیلبٹ فینوبار 30 ایم جی کا ایک بیچ جعلی ہے۔متاثرہ ادویات جعلی سالٹ سے تیار کی گئی تھیں۔فارما کمپنیز ادویات کے گیارہ بیچز کی تیاری، سپلائی سے انکاری ہیں،جعلی ادویات کی سیفٹی و کوالٹی غیر واضح ہے۔جعلی ادویات کے استعمال سے علاج متاثر ہو سکتا ہے۔

ڈریپ نے ریگولیٹری فورس کو مارکیٹ سرویلنس بڑھانے،ریگولیٹری فورس کو مارکیٹ سے جعلی ادویات ضبط کرنے کی ہدایت کردی۔

Back to top button