اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو دو ہفتے کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو دو ہفتے کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری پر سفری پابندی کی فہرست سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی
200یونٹ کے صارفین کیلئے بجلی کا اضافہ واپس لینے کی تجویز
دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں جواب جمع کرانے کےلیے وقت طلب کرلیا۔ عدالت نے دو ہفتوں کےلیے عارضی طور پر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے حکم کے مطابق فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔
