قاسم سوری نااہلی کیس: قاسم سوری بیرون ملک کیسے گئے؟ وفاق کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان کے بیرون ملک جانے پر وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے رہنما پی ٹی آئی قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی جس سلسلےمیں قاسم سوری کےوکیل نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نعیم بخاری سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا قاسم سوری سے رابطہ نہیں ہے؟اس پر نعیم بخاری نے جواب دیا کہ میرا بالکل قاسم سوری کے ساتھ رابطہ نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا آپ اپنے کلائنٹ کو پکڑکرتو نہیں لاسکتے،قاسم سوری کو بتائیں کہ سپریم کورٹ کو ایسے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

بجلی کے صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ قاسم سوری سپریم کورٹ سےحکم امتناع لے کر بیٹھ گئے،کیا حکم امتناع کےبعدکیس نہیں چلےگا، قاسم سوری نے حکم امتناع پرغیر آئینی اقدام کیا،ایک قرارداد کو جواز بنا کر عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کر دیا۔

بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے سماعت مکمل ہونے پر حکم نامہ لکھوایاجس میں کہا گیاہےکہ  اخباروں میں اشتہارجاری کیا گیا لیکن قاسم سوری عدالت میں پیش نہیں ہوئے اوروکیل نعیم بخاری کا بھی قاسم سوری سے کوئی رابطہ نہیں ہے، وفاقی حکومت، بلوچستان حکومت اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیاجاتا ہے۔

حکم نامہ کے مطابق حکومت بلوچستان قاسم سوری کی پوری جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائے اور  وفاقی حکومت اور ایف آئی اے عدالت کوآگاہ کریں کہ قاسم سوری کیسے بیرونِ ملک روانہ ہوئے؟

Back to top button