200 یونٹ والے صارفین کےلیے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس

وفاقی کابینہ نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالےپروٹیکٹیڈ اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دےدی۔
پی آئی اے کا بحرین میں تعینات کنٹری منیجرگرفتار
وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایت پرہنگامی بنیادوں پرسمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی،وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینےکےلیےتقریبا 50 ارب روپےکی سبسڈی دےگی۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ نے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنےوالےپروٹیکٹڈاورنان پروٹیکٹڈ گھر یلو صارفین کےلیےفی یونٹ ٹیرف 3روپے 95پیسے سے لےکر 7روپے 12 پیسےفی یونٹ تک بڑھانےکی منظوری دی تھی۔
ماہانہ 200 یونٹ تک کےپروٹیکیٹڈ اور نان پروٹیکیٹڈگھریلوصارفین ک لیےبجلی ٹیرف میں اضافہ واپس لیا گیا ہے۔
