پشاور دھماکہ، زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان شہید

پشاور پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے ڈٰی ایس پی فضل الرحمن شہید ہوگئے۔

پشاور پولیس کےمطابق ڈی ایس پی فضل الرحمان لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، ڈی ایس پی فضل الرحمان کا تعلق مردان کے علاقہ منگادرگئی سے ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس لائنز مسجد کے دھماکے میں شہداء کی تعداد 86 ہوگئی، پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا 30 جنوری کو ہوا تھا۔

Back to top button