وفاقی حکومت متنازع کینالز کا منصوبہ فوری روکے ورنہ پیپلز پارٹی ساتھ نہیں چلے گی ، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلول بھٹو زراداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طورپر اپنامتنازع نئےکینالز کا منصوبہ روکے ورنہ پیپلز پارٹی آپ کےساتھ نہیں چل سکتی۔
حیدر آباد میں جلسہ سےخطاب میں کہا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتاہے، اسلام آباد والے اندھےاوربہرے ہیں، یہ نا سننے کو تیار ہیں اور نا ہی دیکھنے کےلیےتیار ہیں۔
بلاول بھٹو نےکہا کہ ہم آپ کی وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز منصوبہ کسی صورت منظورنہیں ہے۔
انہوں نےکہا کہ حکومت کو خبردار کرتا ہوں غلط فہمی میں نہ رہےکہ میں پیچھے ہٹوں گا، میرے پیچھے فارم 47 نہیں، میرے پیچھے عوام ہیں۔
بلاول بھٹو نےکہا کہ یہ شیر والے عوام کاخون چوستےہیں، ن لیگ کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے،جس طرح کسان کا خون چوسا جا رہا ہےوہ سب آپ کے سامنے ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہا کہ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ ریگستان کو آباد کریں گے،تھرپارکر کو آباد کرنا ہے تو سو بسم اللہ مگر سندھو پر ہم سمجھوتا نہیں کریں گے،آپ ٹیکنالوجی کے ذریعے چولستان اور تھرپارکر کوآباد کریں۔
بلاول بھٹو نےکہا کہ حکومت متنازع منصوبہ واپس لے تو زراعت کی ترقی کے لیےبیٹھ کر منصوبہ بنانے کو تیار ہوں۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائے جانے پرعمر ایوب سخت برہم، بیوروکریسی کو تڑی لگادی
بلاول بھٹو نےجلسے میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی جیت کارکنوں کو مبارک ہو۔
انہوں نےکہا کہ 17 جماعتیں ہی اکٹھی نہیں تھیں بلکہ پی ٹی آئی اورن لیگ بھی ایک پیج پر تھے، یہ سب اکٹھے تھے کہ عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کو ہرانا ہے،عمر کوٹ کے عوام کا شکر گزار ہوں کہ اسلام آباد والوں کو شکست دلائی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہا کہ عوام کے حقوق کے لیے پیپلز پارٹی ہمیشہ لڑی ہے،پیپلز پارٹی کو جتوا کر آپ نے ثابت کر دیا کہ سندھ کےعوام کینالز کامنصوبہ مسترد کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ سکھر میں25 اپریل کو پیپلزپارٹی کا تاریخی جلسہ اور احتجاج ہوگا، اپنا وفاق، اپنا کسان اور اپنا سندھ بچائیں گے۔