بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائے جانے پرعمر ایوب سخت برہم، بیوروکریسی کو تڑی لگادی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائےجانے پر برہم ہوگئے۔

عمر ایوب نےبیوروکریسی کو تڑی لگاتے ہوئےکہا بیوروکریسی یاد رکھے بانی پی ٹی آئی دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کےباہر گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وہ یہاں عدالت سےانصاف مانگنے آئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی اُن کے رفقا اور اہلِ خانہ سےملاقات کروانے کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جارہا۔

عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت 7 رہنماؤں کو رہا کردیا گیا

 

عمر ایوب کا کہنا تھاکہ جیل انتظامیہ کہتی ہے ان کے بس میں کچھ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نےکہا کہ چیف جسٹس اپنی رٹ قائم کریں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سےجیل مینوئل کے تحت دی گئی تمام سہولتیں واپس لے لی گئی ہیں، ایک مہینے میں صرف دو گھنٹے ملاقاتیں کروائی گئیں۔

بانی پی ٹی آئی سےجیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

Back to top button