وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے نئےمالی سال کا بجٹ شیڈول تیار

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے نئےمالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کر لیا گیا اور آئندہ مالی سال کاوفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنےکی تجویزدی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سےتمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2025 کے آخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز دی گئی ہے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنےکی تجویزہے۔
شہبازدورمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
نئےمالی سال کےبجٹ کےلیے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلےہفتےمیں کرنے کی تجویز ہے، بجٹ اسٹریٹجی پیپر 18 اپریل 2025 تک منظور کرانےکی تجویز ہے جبکہ بجٹ جائزہ کمیٹی کےاجلاس 11فروری سے 28 فروری کومنعقد کرنےکی تجویز ہے۔
اس کےعلاوہ فارن ایکسچینج کے لیےبجٹ کا تخمینہ 7 مئی تک جمع کرانےکی تجویز بھی دی گئی ہے۔
