حریم کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کی بھی تحقیقات شروع

ایف آئی اے کی سائبر کرائم برانچ نے بھی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کیخلاف ملک اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کے تحت تفتیش کا آغاز کر دیا۔

سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے اپنی ٹوئٹس اور انسٹا گرام پوسٹ میں بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حریم شاہ کی جانب سے ویڈیو میں منی لانڈرنگ کا اعتراف کرنے اور پھر اس ویڈیو کو مذاق کرنے کی دوسری ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

عمران ریاض کے مطابق حریم شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا جبکہ ان کے خلاف پاکستان اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا کیس رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

کیا حریم شاہ واقعی کرنسی سمگلنگ میں ملوث ہے؟

حریم شاہ کی جانب سے منی لانڈرنگ کا اعتراف اور پھر ویڈیو کو مزاحیہ ویڈیو قرار دینے کی دوسری ویڈیو بناکر ملک اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنا اور ان کے کام میں خلل ڈالنا سائبر قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

Back to top button