فیلڈ مارشل اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کا عزم

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات میں علاقائی سکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر طے پایا کہ علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کےلیے چین کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جب کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے مستقل تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ملاقات کا اختتام خطے میں امن، استحکام اور خوش حالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔
ٹرمپ نے چار جنگیں رکوا کر انسانیت کی خدمت کی : محسن نقوی
یاد رہےکہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں،جن میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی صورت حال اور باہمی تعاون کو مزید تقویت دینے پر بات چیت ہوئی۔وزیر اعظم اور صدر مملکت نے چین کے ساتھ دوستی کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون قرار دیتےہوئے اسے ہر سطح پر عوامی و ادارہ جاتی حمایت حاصل ہونے کا ذکر کیا۔
