فیفا کلب ورلڈ کپ،”میڈ اِن پاکستان” فٹبال توجہ کا مرکز

فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 میں "میڈ اِن پاکستان” فٹبال عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔

فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا میلہ امریکا میں سجنے کو ہے لیکن اس بار میدان میں صرف کھلاڑی نہیں بلکہ "میڈ اِن پاکستان” گیند بھی خوب جلوے دکھانے کو تیار ہے۔ ایڈیڈاس کی جانب سے تیار کردہ آفیشل میچ بال دلکش ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

پاکستان میں تیار ہونے والا یہ بال مکمل طور پر ماحول دوست مواد سے بنایا گیا ہے اور اس میں ایڈیڈاس کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو گیند کی رفتار، اسپن اور پرواز کو مزید بہتر بناتی ہے۔

بال میں موشن سینسر بھی نصب ہے جو فی سیکنڈ 500 بار ڈیٹا بھیجتا ہے جس سے آف سائیڈ فیصلے، پلیئر ٹریکنگ اور ٹچ پوائنٹس کی شناخت میں مدد ملے گی۔

لوگبرو یونیورسٹی برطانیہ میں ہونے والی جانچ میں یہ بال باقی مشہور گیندوں جیسے نائیک، پوما اور مائٹر سے بہتر ثابت ہوا۔ کھلاڑیوں نے اسے "پروفیشنل کھیل کے لیے موزوں” اور "زیادہ درست” قرار دیا۔

Back to top button