اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں12 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش

پاکستان کی مشہوراداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور اللہ نے بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔

اداکارہ نےانسٹاگرام پراپنےمداحواں کو خوشخبری دی کہ خدا نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے اور یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔

ماڈل کرن تعبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے، اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے۔

ارشد ندیم نے پانچویں اسلامی یکجہتی گیمزمیں بھی گولڈ میڈل جیت لیا

انہوں نےخدا کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ‘الحمد اللہ، اللہ نے آخر کار ہمیں 12 سال بعد اس رحمت سے نواز دیا، اب ہم والدین بن چکے ہیں۔انہوں نے اپنی ننھی پری کا نام’ایزا حمزہ ملک ‘ رکھا ہے، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Back to top button