سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے صورتحال تکلیف دہ ہے، صحت اجازت دیتی تو متاثرین کے پاس پہنچ جاتا۔
سابق صدر نے کہا متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، حکومت متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کرے گی، بلاول بھٹو عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اللہ پر ایمان ہے کہ قوم کومشکل صورتحال سے نکال
سیلاب زدگان کیلئے یواے ای کاامدادی سامان پہنچ گیا،ترکیہ سے روانہ
کر سرخرو ہوں گے۔
آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے وزرا، ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے ، وہ اپنے حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کرکے غریبوں کی ہر ممکن امداد کی جائے۔
