ملک میں آٹے اور چکن کی قیمتیں قابو سے باہر ہوگئیں

ملک بھر میں آٹے اور چکن کی قیمتیں قابو سے باہر ہوگئیں، آٹا دس روپے مہنگا ہو کر 160 روپے فی کلو ہو گیا۔

چکی آٹا مالکان نے 2 ماہ میں مسلسل 8 ویں بار قیمت بڑھائی ہے، فائن آٹےکی 40 کلو کی بوری 12ہزار 600 روپےکی ہوگئی ہے جبکہ 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 2ہزار 150 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ مرغی کےگوشت اور انڈے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس سے انڈے 280 روپے درجن ہوگئے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 574 روپےکلو ہوگئی ہے اور بعض دکاندار مرغی کا گوشت 620 روپےکلو میں بیچ رہے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20 روپےکا اضافہ ہوگیا جس سے مرغی کا گوشت 620 روپے کلو تک جا پہنچا ہے، کوئٹہ میں رواں ہفتےکے دوران مرغی کےگوشت کی قیمت میں پانچویں بار اضافہ کیا گیا ہے، رواں ہفتے کے آغاز میں مرغی کا گوشت 520 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔

علاوہ ازیں کراچی میں بھی بعض علاقوں میں مرغی کا گوشت 580 اور کہیں 600 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

موسم سرما کے دوران جسم پر مرتب ہونے والے اثرات

Back to top button