سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی ملتوی کر دی
سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کا پروگرام ملتوی کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کے قانونی مشیروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن کا فیصلہ آنے تک لندن میں ہی قیام کریں کیونکہ سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات چل رہی ہیں۔
اسحاق ڈار کو تجویز دی گئی کہ عدالت کی جانب سے پٹیشن کی نئی تاریخ بھی نہیں دی گئی، اور جب تک فیصلہ نہیں آ جاتا ملک واپس نہ آئیں، واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے جولائی کے آخری ہفتے میں پاکستان واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔
فیض حمید تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شامل
اس حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ ن لیگ نے بھی اسحاق ڈار کی واپسی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
