سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300روپے کا اضافہ ہواہے جس کےبعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوی ایشن کےمطابق اسی طرح 10 گرام سونا 256 روپے اضافے کےبعد 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 2461 ڈالرفی اونس ہے۔
