پیتونگاترن شیناوترا تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر وزیر اعظم منتخب

تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے 37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا کوملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا۔

 37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا ملک کےبزنس ٹائیکون تھاکسن شیناوترا کی سب سےچھوٹی بیٹی اور پھیو تھائی پارٹی کی جانب سےنامزد کردہ امیدوار ہیں۔انہیں 493 کےایوان میں 314 سےزائد ارکان نےووٹ دےکر ملک کانیا وزیر اعظم منتخب کیا۔ اس طرح وہ ملک کی تیسری خاتون وزیر اعظم بن گئیں۔

اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلادیش کادورہ کرے گی

 

37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا کو تھائی لینڈ کی سب سےکم عمر وزیر اعظم ہونےکا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔

واضح رہے کہ سابق تھائی وزیر اعظم سریتا تھاویزن نے 2006 میں فوجی آمریت کےخلاف طویل جلا وطنی کاٹی اورگزشتہ برس ہی ملک واپس آئے تھے۔ انہوں نے انتخاب لڑا اور وزیر اعظم منتخب ہوگئے تاہم ایک سال کےاندر ہی انہیں عدالت نےبرطرف کردیا۔

Back to top button