فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے : امریکا

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ کےمطابق حالیہ دنوں میں بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار ہونےوالے سابق فوجی افسران کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ڈپٹی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ سے پریس بریفنگ کےدوران پاکستان کےحوالے سے ایک سوال کیاگیا کہ ’پاکستان میں اعلیٰ فوجی اہلکاروں کوکچھ روز قبل حراست میں لیاگیا ہے اور ان کےخلاف تادیبی کاروائی کیے جانےکی اطلاعات ہیں، تو کیا یہ آپ کےلیے تشویش کی بات ہے؟۔

 

فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی : اسحٰق ڈار

اس سوال کےجواب میں پریس سیکریٹری کاکہنا تھاکہ ان رپورٹس کا جن کا آپ حوالہ دےرہے ہیں، ہم گرفتایوں سےمتعلق ان رپورٹس سے آگاہ ہیں،میرے پاس اس بارے میں بتانے کےلیے کچھ بھی نہیں ہے، یہ دراصل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس پر وہی بات کر سکتے ہیں۔

امریکا پاکستان کےساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سےدیکھتا ہے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر فوجی اور سویلین رہنماؤں کےساتھ بات چیت کرتاہے۔

Back to top button