فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی : اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کےخلاف کارروائی ایک سبق ہے۔ میں بھی فیض حمید کےمتاثرین میں شامل ہوں، فیض حمید نے اکتوبر کے وسط میں مجھ سے بھی معافی مانگی تھی۔
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہناتھا کہ گندی سیاست نےملک کا بیڑہ غرق کردیاہے، دنیا کی 24ویں نمبر کی معیشت 47ویں نمبر پرچلی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ فیض حمید کےخلاف کارروائی ایک سبق ہے، 2014 کے دھرنوں سے سیاسی کھیل شروع ہوا، ان دھرنوں، گندی سیاست کےنتیجےمیں دنیا کی 24ویں معیشت 47نمبر پر آگئی۔
سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ گرفتار
اسحٰق ڈار نے مزید کہاکہ یہ اللہ تعالی کی طرف سے ایک کرشمہ تھا، پہلی بار اس طرح کی چیز ہوئی ہے، اس کرشمے پرحیران ہوں۔میں بھی فیض حمید کےمتاثرین میں شامل ہوں، فیض حمید نے اکتوبر کے وسط میں مجھ سے بھی معافی مانگی تھی۔انہوں نے بتایاکہ یہ 2011 کاپراجیکٹ تھا جس کا اختتام ہوا، 2014 کا دھرنا بھی ناکام ہوا اورمعیشت بھی خراب ہوئی، ہم آج تک اس کےنقصانات بھگت رہے ہیں۔
