سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ گرفتار

حساس اداروں نے پنجاب کےسابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں سےقریبی رابطوں کی بنا پر حراست میں لیاگیا ہے، شاہد سلیم بیگ پانچ سال آئی جی جیل خانہ جات پنجاب رہے، سابق آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ عمران خان کے جیل جانے سےپہلے ریٹائر ہوچکے تھے۔

 

عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی کارروائی روکنے کی متفرق درخواست دائر کردی

شاہد سلیم بیگ کو ان کی سرکاری رہائش آئی جی ہاؤس سےگرفتار کیاگیا جب کہ اڈیالہ جیل کےسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر سے بھی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی جیل راولپنڈی کےدفتر سےایک آفس سپرنٹنڈنٹ ناظم علی شاہ سےبھی پوچھ گچھ کا آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے اردلی کو بھی حراست میں لےلیاگیا ہے، اڈیالہ جیل کاایک وارڈر اور ہیڈ وارڈر بھی زیر حراست ہیں۔

Back to top button