پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے فائر وال کی تنصیب پر خدشات کا اظہار کردیا

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے فائر وال کی تنصیب پر خدشات کا اظہار کردیا۔پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نےوفاقی حکومت سے فائر وال کی تنصیب پر نظرثانی کی درخواست کر دی۔
ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین پاشا علی احسان اپنےاعلامیہ میں کہا ہےکہ فائر وال کی تنصیب سےقبل آئی ٹی انڈسٹری سےمشاورت کی جائے، انٹرنیٹ کی طویل بندش سے آئی ٹی کمپنیوں کےآپریشنز بری طرح متاثر ہوئےہیں۔
انٹرنیٹ کی رفتارسست ہونے سے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ متاثر
وائس چیئرمین پاشا علی احسان کا کہناتھا کہ انٹرنیٹ کی بندش سےانڈسٹری کو 30 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایاکہ فائر وال کےڈیزائن اور اس کے مقاصد سے دنیا بھرسے ہمارے کلائنٹس میں تشویش ہے، بین الاقوامی کمپنیوں میں رائےپائی جاتی ہے کہ فائر وال سےڈیٹا پر سمجھوتا ہوگا، آئی ٹی انڈسٹری اس ڈیجیٹل رکاوٹ کو معیشت کےلیے خطرہ سمجھتی ہے۔
اعلامیے میں استدعا کی گئی ہے کہ سائبر سیکورٹی کو مؤثر بنانے کےلیے شفاف طریقہ کار اپنایا جائے، حکومت سائبر سیکیورٹی اور نیشنل انٹرسٹ کےتحفظ کےلیے اسٹیک ہولڈر کےساتھ مشاورت کرے، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔
